پی ایس ایل؛ پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور اور صدر انضمام الحق سمیت پوری پشاور زلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟
زلمی نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
پشاور زلمی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی پی ایس ایل
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں