Express News:
2025-04-18@12:05:50 GMT

برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے بھنگ کا تیل، ویڈ برآمد

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

راولپنڈی میں کوریئیر دفتر میں برطانیہ سے موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 250 گرام افیون جبکہ راولپنڈی میں برطانیہ سے کوریئر دفتر میں موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور  150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

انسداد منشیات کی دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.

184 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ کوہاٹ روڈ اسلام آباد پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں ایک شخص کے قبضے سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق حیدرآباد میں گڈو چوک کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر مختلف کارروائیوں میں 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 11.021 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد ہوئی پارسل سے کے قریب

پڑھیں:

کراچی؛ سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی خصوصی ٹیم نے سعید آباد تھانے کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایل سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی سندھ  کوخفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتارملزم داہن عرف آصف چکنا اورمحمد شفیع دہشت گردوں کوشہرمیں سہولیات فراہم کرتے ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

گرفتار ملزم داہن اور محمد شفیع قریبی ساتھی ہیں۔ محمد شفیع بی ایل اے کے دہشت گرد بہادر پی ایم ٹی کا بیٹا ہے۔ بہادر پی ایم ٹی پڑوسی ملک سے بی ایل اے کا سلپیرسیل چلا رہا ہے۔

بہادر پی ایم ٹی سی ٹی ڈی کی ریڈ بُک میں بھی  مطلوب ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔ گرفتارملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلےکےمقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے۔ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوات؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد
  • کراچی میں نان اور چپاتی کی قیمتیں کم کردی گئیں
  • کراچی؛ سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ سے زائد کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی
  • 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد، بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم
  • امریکا کی ٹریڈ وار نے برطانیہ اور چین کو قریب کردیا؟
  • اردن میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 16 افراد گرفتار، خطرناک ہتھیار برآمد
  • گلگت، دریا میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق