اوقاف کی زمینوں پر قبضے ختم کرا کے صحت و تعلیم کے ادارے بنائیں گے: چودھری شافع
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین سے گجرات آئے علماء کرام کے وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں محکمہ اوقاف کے امور اور علماء کرام کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ محکمہ اوقاف کے علماء کرام نے ڈسپیرٹی الاؤنس کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین آرائش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کراکے ان زمینوں پر صحت اور تعلیم کے ادارے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی کمپیوٹرائزیشن کی جا رہی ہے اور قرآن بورڈ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے، اس لئے علماء کرام قیام امن اور معاشرے میں اخوت اور رواداری کے جزبات کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں تیونس کے اعزازی قونصل جنرل ایم حمید کی پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان بالخصوص پنجاب اور تیونس کے مابین تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے، گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار نئی انڈسٹری لگائیں گے۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان اور تیونس کے مابین تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تیونس کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چوہدری شافع حسین محکمہ اوقاف علماء کرام تیونس کے
پڑھیں:
ملک بھر میں 145 غیرقانونی تعلیمی ادارے موجود ہونیکا انکشاف
وزارت تعلیم نے غیرقانونی تعلیمی اداروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تعلیمی اداروں کی رپورٹ ایچ ای سی کی تیار کردہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیکڑوں اعلیٰ تعلیم کے غیرقانونی تعلیمی اداروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت تعلیم نے غیرقانونی تعلیمی اداروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تعلیمی اداروں کی رپورٹ ایچ ای سی کی تیار کردہ ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں 145 غیرقانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں، پنجاب میں 94، سندھ میں 34 غیرقانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں، خیبرپختونخوا میں 11 غیرقانونی تعلیمی ادارے ہیں۔
آزاد کشمیر 2، اسلام آباد میں 2 غیر قانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں جو ایچ ای سی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی نے غیرقانونی تعلیمی اداروں کے خلاف اقدامات کیے ہیں اور انتباہی مراسلے بھجوائے، داخلوں پر بھی پابندی عائد کی۔ غیرقانونی تعلیمی اداروں کی بندش کے لیے اقدامات جاری ہیں، ایچ ای سی نے غیرقانونی تعلیمی اداروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔