فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے، کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس اتحاد امت
پڑھیں:
اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی بجائے فلسطین کی مدد کریں، حافظ حمداللہ
قلعہ عبداللہ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے بھرپور دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر انسانیت کو شرمندہ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کا موثر دفاع کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو مالی، طبی اور دفاعی امداد فراہم کی جائے۔ اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی بجائے اپنی دینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالیں۔