Express News:
2025-04-12@23:33:47 GMT
بیلا روس کے صدر کی جانب سے وزیراعظم، لیگی صدر کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیے کا اہتمام کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بیلا روس کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان آزادی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا ۔(جاری ہے)
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نےوزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا بیلا روس کے صدر سے تعارف کرایا جبکہ بیلا روس کے صدر نے بھی اپنے حکومتی ارکان کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔\932