Jang News:
2025-04-13@14:31:36 GMT

گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی

گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے جمعہ کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر سے کراچی میں ملاقات کی اور جلائے گئے ٹرکوں کے معاوضے اور فٹنس کے معاملے پر بند ٹرکوں کی بھی شکایت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس غلام یاسین نے کہا کہ گاڑیاں جلانے کے واقعات پر جمعہ سے ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، ایف پی سی سی آئی کی درخواست پرہڑتال موخر کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر 180 گاڑیاں بند کر دیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کا کہنا ہے کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کے لیے 3 ماہ کا وقت دے۔

وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کیلیے مناسب وقت دے۔ 

ایف پی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈمپرز ایسو سی ایشن سے ملاقات میں حادثات میں جاں بحق شہریوں کے معاملے پر گفت گو ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گڈز ٹرانسپورٹرز

پڑھیں:

کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہوسکتے ہیں؟، کیا یہ سپر مین ہیں۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے، میں ٹھیک کردیتا ہوں۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے، جس کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جاسکے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے میں بجلی چوری کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ،گرینڈ اپوزیشن الائنس کامعاملہ پھرلٹک گیا
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی میں تسلسل کیساتھ حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں، فاروق ستار
  • امن و امان اور پولیس کریک ڈاؤن پر ڈمپر مالکان کا احتجاجاً کچرا اٹھانے سے انکار
  • 12 اپریل کو شہری سفید پرچم اٹھاکر احتجاج کریں، آفاق احمد
  • گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے