پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط ، بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں ، وزیرداخلہ نے کہا نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا ، جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی اور ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آرپی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا اور مشینوں کی تنصیب کیلئے آنےوالی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ اور اجرا تیز ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔