پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی یا درسی کتب کی چھپائی میں تاخیر؛ سندھ کے اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیوں؟
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے صوبائی محکمہ تعلیم کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کے لیے مراسلے جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی میں لوُ لگنا، کیا جان لیوا بھی ہوسکتا ہے؟
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پنجاب پی ڈی ایم اے تعلیمی ادارے چھٹیاں شدید گرمی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی ڈی ایم اے تعلیمی ادارے چھٹیاں پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
— فائل فوٹوملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔