Express News:
2025-04-13@15:31:56 GMT

کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری سپرد خاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

کراچی:

کورنگی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہل کار اور دواساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسر تھا، گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا۔

ایکسپریس کے مطابق بدھ کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 41 سالہ محمد عدنان خان موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا۔

محمد عدنان کی نماز جنازہ بعد مغرب سرجانی فیضان مدینہ مسجد میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں متوفی  کے اہل خانہ عزیز و اقارب اورعلاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہوئے۔ بعدازاں متوفی محمد عدنان کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار اور دوا ساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسرتھا، متوفی محمد عدنان سرجانی ٹاؤن گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کا رہائشی، گھر کاواحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا، عدنان کا سب سے چھوٹا بیٹا تین ماہ کا ہے، متوفی محمد عدنان کے بھائی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کب تک کراچی کے شہری اس طرح کے حاثات میں اپنی جانیں گنواتے رہیں گے ایسے واقعات کب تھمیں گئیں؟ کیا ہماری جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے اگر کسی کے گھر کا کوئی فرد چلا جائے تو اس کے بچوں کی کون کفالت کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ کسی ماں کا کوئی لعل چلا جائے توکون ذمہ دارہوگا؟ کوئی ہم سے پوچھے ہم پر کیا بیت رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور کوشش کی جائے تاکہ مزید جانیں جانے سے رک جائیں۔

عدنان کے بھائی نے مزید کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے وہ عدنان کے بچوں کو کیسے سمجھائیں اور انہیں کیا بتائیں کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کورنگی ‘بھڑکتی آگ بدستور شدت سے جاری، منرل ٹیسٹ

اٹامک انرجی کمیشن کا غیر معمولی گہرائی میں کھدائی کے دوران لگنے والی آگ کا سروے مکمل
آگ کے اطراف 500 میٹر علاقہ ممنوعہ ہے، 6کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موجود ہیں

سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلا کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی میں لگنیوالی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ اٹامک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید معلوم ہو سکے گا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کیحکام بھی سرویکررہیہیں۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ نیمزید منرل ٹیسٹ کیلیے اداروں سے رابطہ کرلیا ہے۔ آج منرل ٹیسٹ کی ٹیمیں اگ کے مقام کا سروے کریں گی۔انہوں نے کہا کہ منرل ٹیسٹ ٹیموں کی جانب سے ایئر کوالٹی کو چیک کیاجائیگا۔ ایئر کوالٹی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوگا یہاں میھتین گیس کتنی پائی جاتی ہے۔ وزارت پاکستان پیٹرولیم نے زیر زمین میتھین گیس کی جانچ کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں دودھ کی حفاظت پر بلے مامور
  • کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • کورنگی کازوے کے زیرتعمیر پل سے منسلک سڑکوں، انڈرپاس کیلئے مزید ایک ارب کی منظوری
  • کراچی: امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ
  • کورنگی ‘بھڑکتی آگ بدستور شدت سے جاری، منرل ٹیسٹ
  • کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق