پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
دنیا کی معروف بلاک چین ایکو سسٹم، بائننس کو پی ایس ایل کی معروف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل ایکسچینج پارٹنر مقرر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 10: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی چُن لیے
اس تعاون کا مقصد پاکستان میں شائقین کی مصروفیت اور تعلیم کو بڑھا کر کھیلوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی دنیا کو ملانا ہے۔ شراکت داری کے مقاصد میں مداحوں کی شمولیت کی مہمات اور ڈیجیٹل ایکٹیویشن کے ذریعے بلاک چین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اقدامات شامل تھے۔
بائننس کا خیال ہے کہ حقیقی ترقی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں آرام پسندی ختم ہوتی ہے اور یہ عقیدہ ’بیونڈ دی باؤنڈری‘ کی بنیاد ہے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ان لوگوں کو سراہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو قدم بڑھاتے اور حدوں کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اس مشن کا محور کرکٹ چیلنج ہے۔ اس حوالے سے مختلف مہمات کے ذریعے شائقین کو مائل اور چیلنجز میں مشغول کیا جائے گا اور انہیں انعامات دیے جائیں گے۔ یہ کھیل، کرپٹو، اور جرات مندانہ عزائم کی پہچان کا ایک انوکھا امتزاج ہے اور یہ سب کچھ پاکستان میں بلاک چین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہے۔شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے گلوبل برانڈ پارٹنرشپس بائننس کی سربراہ سارہ ڈیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا مطلب ایسی بولڈ چالیں چلنا اور خطرات مول لینا ہے جن سے نتائج کو تبدیل کیا جاسکے اور کرپٹو اس سے مختلف نہیں ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیت پر جشن: سینیٹر مشتاق احمد خان تنقید کیوں کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بائنانس اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں جذبے، درستگی اور انتھک عزم کے ساتھ پروان چڑھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ یقین ہم دونوں کے درمیان ایک طاقتور ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے بھی اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ-بائنانس پارٹنرشپ ہمارے شائقین کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔
جس طرح کرکٹ پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں کو متحد کرتی ہے بالکل اسی طرح کرپٹو کرنسی عالمی برادری کو اکٹھا کرتی ہے جو اسی جذبے، توانائی اور جوش سے چلتی ہے۔ اس مشترکہ نقطہ نظر میں، بائننس اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شراکت داری ایک بہترین امتزاج ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے ٹیم کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرس، کس نے کیا کہا؟
بائننس کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں تجارتی حجم اور رجسٹرڈ صارفین کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اور سرکردہ عالمی بلاک چین ایکو سسٹم ہے اور اسے 100 ممالک کے 25 کروڑ سے زیادہ افراد کا اعتماد حاصل ہے۔یہ بنیادی ذرائع کے طور پر کرپٹو کے ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پیسے کی آزادی اور مالیاتی رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک جامع کرپٹو ایکو سسٹم بنانے کے لیے وقف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ بائننس بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ پی ایس ایل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پی ایس ایل اسلام ا باد یونائیٹڈ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل اور اسلام بلاک چین کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔کولن منرو اب پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔
لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔