Daily Ausaf:
2025-04-13@00:51:05 GMT

کراچی کنگز نے حسن علی کو “نائب کپتان” مقرر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔

کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جبکہ آج اسلام آباد میں ہونیوالی کپتانوں کی پریس کانفرنس ڈیوڈ وارنر کے بجائے انہوں نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گے۔

بلوچستان کے محکمہ خوراک میں گندم کی بوریوں کے خردبرد ہونے کے 2 اسکینڈل سامنے آگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نائب کپتان کراچی کنگز حسن علی

پڑھیں:

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کونسا اعزاز ملنے والا ہے؟

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ان کے شاندار 21 سالہ کیریئر کے اعتراف میں ’سر‘ کا خطاب دیا جانے والا ہے۔

42 سالہ جیمز اینڈرسن (جو گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے) کسی بھی اسپیشلسٹ فاسٹ بولر کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر سچن ٹینڈولکر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 188 ٹیسٹ میچز میں 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

جیمز اینڈرسن نے مئی 2003 میں 20 سال کی عمر میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں کیریئر کا آغاز کیا اور اس ہی میدان میں جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔

فاسٹ بولر نے 2015 کے بعد سے انگلینڈ کے لیے وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلی۔ اس کے باوجود وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 269 ایک روزہ میچز میں 29.22 کی اوسط سے 269 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی 20 فارمیٹ میں 18 وکٹیں لے سکے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 991 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دھونی آئی پی ایل تاریخ کے “بوڑھے ترین کپتان” بن گئے
  • سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر “سنگین الزامات” لگادیے
  • انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کونسا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
  • کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے
  • کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا
  • “بدترین شکستوں کے باوجود رضوان مزید اختیارات چاہتے ہیں” انکشافات