مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

حالیہ کامیاب فلموں ’اسکائی فورس‘ اور ’چھاوا‘ کے بعد مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹریلر نے فلمی شائقین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ 

راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے  یہ فلم ایک انوکھے اور دلچسپ رومانوی سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں راج کمار راؤ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر مہندی کے دن 29 تاریخ میں پھنس جاتے ہیں۔

شادی سے ایک دن پہلے حالات عجیب رخ اختیار کر لیتے ہیں اور راج کمار راؤ ایک ہی دن میں پھنس کر بار بار وہی رسمیں وہی مہندی کا فنکشن دہراتے ہیں۔

یہ ہنسی کا طوفان لیے یہ کامیڈی فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی

بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی، ڈرافٹ میں نامزدگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز 28 اپریل سے نومینیشن پورٹل میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

لیگ میں شریک ٹیمیں ڈرافٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کر سکتی ہیں۔

بی بی ایل 15 ڈرافٹ کی پہلی پک برسبین ہیٹ کو ملی ہے جبکہ ڈبلیو بی بی ایل 11 ڈرافٹ کی پہلی پک سڈنی سِکسَرز کو ملی ہے۔ ڈرافٹنگ کی تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔

بگ بیش لیگز کے جنرل منیجر ایلسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ لاٹری ڈرافٹ آرڈر کے اعلان سے لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرافٹ کی تاریخ کے اعلان سے کلبز کو کھلاڑیوں کی دستیابی جاننے میں سہولت ملے گی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • ٹریجیڈی اور کامیڈی
  • حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن
  • اکشے کمار کی ساتھی اداکارہ نے اپنا سر کیوں منڈوا لیا؟
  • غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا
  • کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری سپرد خاک
  • اجے دیوگن نے کامیڈی فلم دھمال 4 کی شوٹنگ مکمل کرلی، کب ریلیز ہوگی؟
  • بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی کا مجسمہ لندن میں نصب ہو گا
  • بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی