خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں بحث و مباحثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبرپختونخوا کےعوام کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سےسوال کیا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا۔

علی امین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ علی امین گروپ میں

پڑھیں:

آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری، وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب

کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو جواب دیا کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو کہ علی امین نے گولی ماری۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رشوت لینے والے افسر کے سر پر اینٹ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ میں حالیہ دنوں میں متعارف کرائے جانے والے 6 نئے فیچرز
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
  • آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری، وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل، علی امین گنڈاپور اور عاطف خان پھر آمنے سامنے
  • مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل، علی امین گنڈاپور اور عاطف خان پھر آمنے سامنے
  • تحریک انصاف کی گروپ بندیوں اور مخالف دھڑوں نے معدنیات بل کو متنازع بنا دیا، اسد عاطف اور شہرام کو سازشی نہیں کہا، عمران خان
  • علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف