پی ایس ایل 10 کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ایک دن بعد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ میچز پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پی سی بی ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ہے اور مجموعی طور پر اکیس ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں آٹھ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے راولپنڈی میں پانچ ہزار جبکہ ملتان میں آٹھ ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت رنگ جمائے گی اور کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں گزشتہ رات کراچی پہنچنے والے ڈیوڈ ولی کرس جارڈن اور جوش لٹل نے ملتان سلطانز کو جوائن کیا اور پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا شائے ہوپ اور مائیکل بریسویل بھی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں بدھ کی صبح شان ایبٹ کائل جیمیسن عقیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ کر اپنی ٹیموں کو جوائن کر چکے ہیں جب کہ رایلی روسو پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہو چکے ہیں بنگلادیش کے لٹن داس اور نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ نے کراچی کنگز کو جوائن کر لیا ہے دوسری جانب انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور نے پشاور زلمی کے اسکواڈ کو اسلام آباد میں جوائن کیا ہے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے پی ایس ایل 10 کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے اور شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر ملکی
پڑھیں:
سکھ یاتریوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں: رمیش سنگھ اروڑہ
پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹوپنجاب کے وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔
پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ نے بے ساکھی کے تہوار میں بھارت سے بڑی تعداد میں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی کاوش سے اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان پہنچ رہی ہے۔
وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے نیپالی سفیر سے ملاقات کی۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت 6 ہزار 7 سو 51 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے ٹورازم میں 72 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بے ساکھی کے میلے کی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔