شہباز شریف آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کرنیوالے واحد وزیراعظم ہیں، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پشاور:
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کرنے والے واحد وزیراعظم ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم کی تیسری برسی آج منارہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ صرف برسی کے موقع پر ان یادوں کو ہم پھر اجاگر کررہے ہیں ۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نومبر 2021 میں چیئرمین پی ٹی آئی سعودی عرب گئے، جہاں ٹیم میں شوکت ترین بھی شامل تھے اوروہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی ۔ صرف 2 ڈالرز کا ڈپازٹ اور 1.
انہوں نے بتایا کہ فروری میں ونٹر اولمپکس میں پہلی بار چائنا کے صدر مختلف ممالک کے صدور سے ملے اور 3 وزرائے اعظم سے ملے، جن میں بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات ہوئی۔ اسلامک کانفرنس جو پاکستان میں ہوئی، اس میں چائنا کے وزیر خارجہ بھی آئے ۔ برسوں بعد ایسی بہترین اسلامک کانفرنس پاکستان میں ہوئی ۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ابھی کہتے ہیں سعودی عرب سے تعلقات بہتر کیے ہیں ۔ انہوں نے اتنے چکر اسلام آباد کے نہیں لگائے جتنے سعودی عرب کے لگائے ہیں۔ اتنے چکر کے بعد کیا کوئی پراجیکٹس لے کر آئے ؟۔ ان کی ساری ٹیم یہاں آئی لیکن آپ اتنے نالائق ہیں جو سعودی عرب سے ایک پراجیکٹ لے کر نہیں آئے ۔ اب یہ 2 ارب پر آگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں دھیلے کی کرپشن ہو تو مجھے بتائیں ، ہم پوچھتے ہیں کہ ان 3 سالوں میں کیا لے کر آئے، ہمیں بتائیں کیا کوئی ایک دھیلہ لے کر آئے ؟۔ ہر بار کہتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے۔ یہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے 3 سال میں آئی ایم ایف سے 4 معاہدے کیے اور الزامات ہم پر لگائے جاتے ہیں، بارودی سرنگوں کی بات کی جاتی ہے، اب کون یہ بچھارہا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کانفرنس میں بلاول بھٹو کہتے ہیں یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایف ہے۔ ہم بلاول بھٹو کو کہتے ہیں کہ ہم انتظار کررہے ہیں کہ کتنی ڈیل منسوخ کیں ؟۔ اسحاق ڈار فلور آف ہاؤس پر کہتے تھے کہ آئی ایم ایف پروگرام رول کروانا چاہتے ہیں ۔ آئی ایم ایف کو ان کے بیانات کے بعد دو بار اپنی کلیریفکیشن کرنی پڑی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای ویزے ہوں یا یورپ کی ٹریول گائیڈ، یا سعودی عرب کی پابندی ہو ، پہلی بار شرم کی بات ہے کہ پاکستان پر سعودی عرب کی جانب سے پابندی عائد کی جارہی ہے ۔ افسوس ناک بات ہے کہ پہلی بار حقیقت میں پاکستان تنہا ہوگیا ہے ۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کےخاتمے کےبعد 31 ارب ڈالر لوگوں نے باہر سے بھجوائے۔ ہماری حکومت کے خاتمے کے وقت شرح نمو 6.5 اور اب 3فی صد ہےْآئی ایم ایف کے کہنے پر انہوں نے رئیل اسٹیٹ کو کوئی ریلف نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارشرح نمو اس قدر تنزلی کی شکار رہی ہے۔ 2024کے بعد مہنگائی میں 100فی صد تک اضافہ کردیاہے۔ 2022میں غربت کی شرح 34.2فی صد اور2024 میں 40فی صد ہوگئی۔ 2022میں بے روزگاری کی شرح 6.2اور 2024میں 8.5 فی صد تک بڑھ گئی۔ اسی طرح 2024میں 9لاکھ سے زائد لوگ روزگار چھوڑ کرملک سے باہرچلےگئے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ 2022میں 2لاکھ 31ہزار لوگوں نے گاڑیاں خریدیں اور گزشتہ سال صرف 85ہزار گاڑیاں خریدی گئیں۔حکومت قطر کوکہہ رہی ہےکہ ہم سے ایل این جی فروخت نہیں ہورہی،معاہدہ منسوخ کیاجائے۔آئی ایم ایف کے 4 معاہدوں کے باوجود سرمایہ کاری نہیں ہورہی جب کہ ہماری حکومت نے 3سال 7مہینے میں 18ہزار ارب روپے اورموجودحکومت نے3سالوں میں 22ہزار ارب روپے کاقرضہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کےخزانے میں رقم اس لیے شونہیں کررہے،تاکہ نظر نہ لگ جائے۔ خیبرپختونخوا حکومت کاسر پلس بجٹ ڈیڑھ سو ارب ہے۔ 11 ماہ میں صحت کارڈ پر33ارب روپے خرچ کیے، بقایاجات صرف 12ارب رہ گئے ہیں۔ ہمارے دورمیں بجلی 25روپے فی یونٹ اور اب 65 روپے ہے۔ قرض کی ادائیگی ڈیبیٹ فنڈ میں 50سے100ارب روپے ڈالیں گے۔ ہم صرف وہی قرضہ لیں گے، جس سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی پہلی بار کہتے ہیں ارب روپے ہیں کہ
پڑھیں:
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
منسک(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین میزبانی پر بیلاروس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔
Post Views: 3