پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کل راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سپرد کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل بروز جمعہ کو راولپنڈی میں شام 7 بجے منعقد ہوگی۔ جس میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی اسی روز شیڈول ہے۔
پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے ہو گا۔پی ایس ایل سیزن 10 مجموعی طور پر چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل سٹیڈیم، لاہور کا قذافی سٹیڈیم، ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم شامل ہیں۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی گلوکار عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل اینتھم کے لیے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ تقریب کے دوران شائقین کو آتش بازی بھی دیکھنے کو ملے گی۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں چھ ٹیموں کے درمیان کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا جوش اور جنون بڑھنے لگا، پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کیلئے شائقین خاصے پر جوش ہیں۔کراچی میں پی ایس ایل کی رونقیں بھرپور انداز میں شروع ہوگئی ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر نصب کر دیا گیا ہے، شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے لاہور میں بھی سڑکیں کھلاڑیوں کے پوسٹرز سے سجا دی گئی ہیں۔
لیگز کے آغاز میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں اور ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔چاروں وینیوز پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 650 روپے رکھی گئی ہے، پنڈی میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 850 روپے سے 1000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پی ایس ایل سیزن 10 افتتاحی تقریب گئی ہے
پڑھیں:
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔
سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی کی۔
سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور زین زوہیب کے شاندار گانے سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔ سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پاکستانی موسیقی کا معروف پلیٹ فارم ہے، جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔
اس سیزن میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’وار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری نے میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز کی دھاک بٹھادی ہے۔