پی ایس ایل 10: علی ظفر کا ترانے پر ہوئی تنقید پر ردِ عمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ماضی کی طرح پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ترانے کے لیے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے علی ظفر کی خدمات حاصل کی ہیں۔
پی ایس ایل 10 کے اینتھم میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ معروف گلوکار ابرارالحق، نتاشہ بیگ اور طلحہٰ انجم بھی شامل ہیں۔
علی ظفر نے حال ہی میں کرکٹ پاکستان کو یو ٹیوب پلیٹ فارم پر خصوصی انٹرویو دیا ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں کرکٹر بننا چاہتا تھا، مجھ سے سب ہی کرکٹرز بہت اچھے انداز میں ملتے ہیں، سب کرکٹرز کے لیے دل میں بہت عزت ہے۔
پرفارم نہ کرنے کی صورت میں نوجوان کرکٹرز پر سینئر کرکٹرز کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ تنقید تعمیری ہونی چاہیے، کسی کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا یا ذاتیات پر اتر آنا اچھی بات نہیں ہے۔
اداکار و گلوکار علی ظفر نے مزید کہا کہ سینئر کرکٹرز کو تنقید ضرور کرنی چاہیے مگر اس کے لیے بہتر اور مثبت انداز بھی اپنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پی ایس ایل 10 کے لیے گائے گئے اپنے ترانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ میرا جذباتی رشتہ ہے، آغاز سے ہی بھرپور حمایت کی اور اپنے گانے اور پرفارمنسز کے ذریعے رونق کو بڑھایا ہے، میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے۔
معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں کسی چیز میں خود کی اتھارٹی نہیں سمجھتا بلکہ ایک عاجز فنکار کے طور پر صرف کوشش کرتا ہوں، نتیجہ عوام پر ہے، اس بار ترانے میں صرف میری ہی نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کی بھی آوازیں شامل ہیں تاکہ ہر کسی کو اپنا رنگ دکھانے کا موقع ملے۔
علی ظفر نے ترانے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ شاعری میں مطلب ہو اور سننے اور گانے میں آسان ہو، لوگ اسے ڈرائنگ روم، باتھ روم میں یا اسٹیڈیم میں گا سکیں، میں طبقے کو ذہن میں رکھ کر ترانہ بناتا ہوں۔
گلوکار نے اپنے ترانے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پی ایس ایل کا ترانہ گانے پر مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے، جب میں نے اپنا گانا ’چھنوں‘ لانچ کیا تھا اور وہ راتوں رات مقبول ہوا تھا تو بہت سے قریبی دوستوں تک نے میرے خلاف فورمز پر لکھنا شروع کر دیا تھا۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ میری کامیابی پر میرے اپنے دوستوں نے کہا تھا کہ میں موسیقی کے قابل نہیں ہوں، میں نے پاکستان کے میوزک کو برباد کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
علی ظفر نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ جہاں عزت ملتی ہے وہاں کچھ نہ کچھ منفی باتیں بھی سامنے آتی ہیں، ان باتوں کا مقصد صرف آپ کو الجھانا اور آپ کا حوصلہ توڑنا ہوتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل علی ظفر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں بھارتی کوچ کی بیٹی کے انکشافات
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا
انایا بانگر نے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں، ایک فرد نے مجھے سرِعام گالیاں دیں اور پھر میری تصاویر مانگیں جبکہ ایک سینئر کرکٹر ایسی حرکت کی کوشش کی جو بتانا بھی نہیں چاہتی۔
واضح رہے کہ انایا بانگر اپنی جنس تبدیل کروانے سے قبل بھارت کے نوجوان مشیر خان، سرفراز خان، یشسوی جیسوال جیسے کرکٹرز کیساتھ بھی کھیل چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟
دوسری جانب انایا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 میں خواتین کی کرکٹ میں جنس تبدیل کرکے آنے والے پلئیرز کیخلاف سخت ایکشن لیا تھا اور ان پر پابندی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں: کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟
یاد رہے کہ 22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Anaya Bangar (@anayabangar)