مائیک ہکابی امریکی سفیر برائے اسرائیل نامزد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن مائیک ہکابی کی بطور امریکی سفیر برائے اسرائیل کے لیے نامزدگی کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے مائیک ہکابی کی بطور سفیر توثیق کردی ہے۔
مائیک ہکابی کے حق میں 53 اور مخالفت میں 46 ووٹ آئے۔
اسرائیل نواز مائیک ہکابی ریاست آرکنسان کے سابق گورنر بھی رہ چکے ہیں۔
مائیک ہکابی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے قیام کے سخت حامی رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لندن: امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج، فوارے کا پانی سرخ کردیا گیا
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج تھے۔
سوشل میڈیا پر اس علامتی احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر عوامی ہمدردی اور حمایت مل رہی ہے۔
مظاہرین نے عالمی برادری اور بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکے۔