پی ایس ایل؛ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کروادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔
اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد کیلئے میچ آفیشل ٹیکنالوجی متعار کروائی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ پاکستان مشکل میں!
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 128 سال بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی تاہم پاکستان ٹیم کی اولمپکس میں شرکت رینکنگ سے مشروط ہے۔
پاکستان اسوقت آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اولمپکس میں محض ٹاپ 4 ٹیمیں شریک ہوگی۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی
آئی سی سی کی ٹی20 کی ٹاپ فور مینز ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے
ادھر 2028 لاس اینجلس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے سے متعلق ڈیڈ لائن سامنے نہیں آئی ہے تاہم اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں ٹاپ 4 میں جگہ بنانا ہوگی۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کا کھیل باقاعدہ طور پر اولمپکس کا حصہ بن گیا
ناکامی کی صورت میں پاکستان اگلے 5 برس کا طویل انتظار کرنا پڑے گا۔