جسٹن بیبر کافی شاپ کے باہر ان کی تصاویر کیلئے انتظار کرنے والے پاپرازی پر برہم ہوگئے جس کی وجہ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچیلا فیسٹیول سے چند روز قبل معروف گلوکار جسٹن بیبر پاپرازی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 31 سالہ بیبر ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر برہم ہو گئے۔ ایک فوٹوگرافر نے انہیں ’گڈ مارننگ‘ کہا، جس پر بیبر نے برہمی سے جواب دیا، ’نہیں! گڈ مارننگ نہیں! تمہیں پتا ہے تم کیوں آئے ہو‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

گلوکار نے بار بار ’پیسہ، پیسہ، پیسہ‘ کہتے ہوئے غصے سے کہا کہ ’تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔‘

بیبر نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی ہے جہاں ان کے رویے اور حالیہ کیفیت پر مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان دنوں ان کے بارے میں منشیات کے استعمال اور ازدواجی مسائل کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم ان کے نمائندے کی جانب سے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ فروری میں بھی جسٹن اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں بے چینی کا شکار دکھائی دیے تھے، جس پر قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ ہیلی ان کے لیے فکرمند ہیں تاہم واضح نہیں ہوسکا کہ جسٹن کیوں عجیب انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ 

متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ: فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی

مظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔

 متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل کر دی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا ویر پہاڑیا اسٹائل ون لیگ ڈانس؛ ویڈیو وائرل
  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • ویر پہاڑیا اور فرح خان کا زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل
  • اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو وائرل
  • بورس جانسن کو شتر مرغ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل