تھوریم ذخائر سے ہزارہا میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے، ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق تھوریم مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف 1 ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں موجود معدنی ذخائر کے بارے میں ایک سائنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ و بلوچستان کے صحرائی علاقوں کی چٹانوں میں ’’تھوریم‘‘ (Thorium) دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھوریم مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف 1 ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔ چین صحرائے گوبی میں دنیا کا پہلا مولٹن سالٹ ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے، پاکستان بھی چینی تعاون سے یہ جدید ترین ری ایکٹر لگا سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ چین میں10 تا 15 لاکھ ٹن تھوریم کے ذخائر محفوظ جو بجلی کی چینی ضروریات 50 ہزار سال تک پوری کر سکتے، پاکستان چین سے بھی تھوریم منگوا کر سستی بجلی بنا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ری ایکٹر
پڑھیں:
عاطف اسلم کی اہلیہ کیساتھ بنائی گئی ریل نے صارفین کے دل جیت لیے
بین الاقوامی شرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارا بھروانہ کے ہمراہ بھی ریل شیئر کر دی۔
ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے ریلز کی دنیا میں قدم رکھ کر مداحوں میں بنے اپنے تاثر کو یکسر بدل دیا ہے۔
سوشل میڈیا، ٹی وی شوز، انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کی دنیا میں رہنے والے گلوکار نے جب سے ریلز شیئر کرنا شروع کی ہیں ان کے مداح خوش گوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Atif Aslam (@atifaslam)
پہلے انٹرنیٹ صارفین کو عاطف اسلم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی سادہ سی پوسٹ کا انتظار ہوتا تھا اور اب نیٹیزنز عاطف اسلم کی مزاحیہ اور نت نئی ریلز کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔
انسٹاگرام پر 10.2 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبرو اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک خوبصورت ریل شیئر کی ہے۔
اس ریل میں انہیں حسین سمندر کے کنارے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Post Views: 4