اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بدھ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ہم منصب سے بھی رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت حکومت کی مجموعی کارکردگی کی بہتری کیلئے اہم سرکاری محکموں کا بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ہم آہنگی کے فروغ اور پالیسی کے نفاذ کے عمل کی بہتری کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دریں اثناء اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے نامزد سفیر کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، صدر لوکاشینکو

نجی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدربیلاروس کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، صدر لوکاشینکو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور عمان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سے بیلاروس کا 2 روزہ دورہ کریں گے،باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں ، ایم او یوزپردستخط ہوں گے