چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو سے ملاقات کی ہے۔ای پی بی ڈی کے بورڈ آف گورنرز پاکستان میں کان کنی کے روڈ میپ پر بات کرنے کے لیے بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر شہباز ملک ہلٹن فارما، شاہد سورتی (سورٹی انٹرپرائزز) اور سمیع اللہ جاوید (دین گروپ) بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ منرل فورم عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل بالخصوص کان کنی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا عکاس ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل یقینی بنانا رہا ہے، پاکستان پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے،منرل فورم پاکستان کی اقتصادی رفتار پر نئے بین الاقوامی اعتماد کا اشارہ ہے۔ پاکستان اہم شعبوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: گوہر اعجاز

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ میں بڑے مشترکہ معاہدے پر دستخط

سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا اہم فیصلہ، پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط،سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا، ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، معاہدہ طے پا گیا۔

گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کا ترک کمپنی کے ساتھ نیلامی معاہدہ کیا ، ترک سرکاری کمپنی 'ترکیہ پیٹرولری' پاکستان کے ساتھ آف شور نیلامی میں شامل ہو گی ۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا گیا، پاکستان میں آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر، توانائی خود کفالت اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ تصور کئے جاتے ہیں۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آف شور ذخائر کی دریافت ایل این جی درامدات پر انحصار کم کرنے میں معا ون اور توانائی کے شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سے سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • پاکستان اور ترکیہ میں بڑے مشترکہ معاہدے پر دستخط
  • علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت
  • معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی، ترقی کی راہیں کھول دیں: وزیر خزانہ