ڈولفن اسکواڈ نے 15کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈولفن نے کہا کہ شیراکوٹ میں 17 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ولید کو نشہ آور اشیاء کھلاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان زیادتی کے دوران فوٹیج بھی بنائی، ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بیان کے مطابق ڈولفن نے ملزمان  کو تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد  نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس ڈولفن سکواڈ کی ایس او پی کا حصہ ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

کراچی میں 9 ٹرک جلانے کے واقعات، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات درج، 19 ملزم گرفتار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل فون ویڈیو اور دیگر ذرائع سے نشاندہی کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مزید ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں حادثے کے بعد 9 ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگا کر جلانے کے واقعات میں 5 مقدمات درج کرکے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، واقعے سے کافی انتشار پھیلایا گیا ہے، ملوث ملزمان کے کافی نام سامنے آگئے ہیں، ویڈیوز موجود ہیں، امید ہے پولیس کے ایکشن کے بعد آئندہ ایسا کام نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سینٹرل پولیس نے ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگا کر نذر آتش کرنے کے واقعے کے 5 مقدمات درج کر لیے، مقدمات سرسید،بلال کالونی، نیو کراچی اور خواجہ اجمیرنگری تھانے میں درج کیے گئے۔ مقدمات ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان پہنچانے اور انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گیے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل فون ویڈیو اور دیگر ذرائع سے نشاندہی کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مزید ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ اور ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اب تک جو لنکز ملے ہیں، اس سے یہ لگتا ہے کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے بہت سی لیڈز ملی ہیں، پولیس نے رات کو ہی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے اور پولیس واقعے میں ملوث سب ملزمان کو گرفتار کریگی۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ حادثے میں کوئی زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا اور اچانک جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا گیا، مشتعل افراد نے مرکزی سڑک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اگر کسی حادثے کے نتیجے میں جلاؤ گھیراؤ ہوتا تو اسی جگہ جلاؤ گھیراؤ ہوتا جہاں حادثہ ہوتا، لیکن پوری سڑک کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مبینہ حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اب تک پولیس کے سامنے نہیں آسکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے جس ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑا ہے، اس نے بتایا کہ پہلے اس کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے، جس کے بعد اس نے اپنا ڈمپر دوڑایا ہے اور ڈمپر دوڑانے کے دوران ایک خالی موٹر سائیکل اس کے ڈمپر کے نیچے آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام چیزوں پر تفتیش ہو رہی ہے، رات پولیس نے معاملے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی پولیس انویسٹی گیشن کے ساتھ ساتھ چھاپے بھی مار رہی ہے۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ واقعے کے شواہد اکٹھا کر رہے ہیں، یہ کہنا بہت جلدی ہو جائے گا کہ جلاؤ گھیراؤ میں کیمیکل استعمال ہوا، لیکن نمونے لیبارٹری بھجوائیں گے اور جو بھی نتیجہ آئے گا اس سے سب کا آگاہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگانے کا واقعہ پانچ منٹ کے اندر ہوا ہے اور ہم یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کا ریسپانس بہت اچھا تھا، مشتعل افراد ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ کے اوپر بھی حملہ کرنا چاہ رہے تھے، پولیس نے دونوں کے محفوظ بنایا اور مزید گاڑیاں جلانے سے بچایا ہے اور پولیس نے موقع پر سے بھی کئی ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ جو بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان ہیں، ان کا خاتمہ ضرور کریگی، کیونکہ کافی انتشار پھیلایا گیا ہے، کافی نام سامنے آگئے ہیں، ویڈیوز موجود ہیں، امید ہے پولیس کے ایکشن کے بعد آئندہ ایسا کام نہیں ہوگا۔ 

عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو جلانے کے واقعے کے بعد موقع پر پہنچنے کے والے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے ساتھ ان کے گن مین تھے، ایس ایس پی ضلع سینٹرل نے لیاقت محسود سے بات کی ہے، پولیس نے لیاقت محسود کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو پولیس ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ دوسری جانب جلانے جانے والے  ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور ان واقعات کو لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، زبان الگ ہو سکتی ہے لیکن تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھائی بھائی کو لڑانے کی کوشش کو ملکر ناکام بنانا ہے، جو بھی ان واقعات میں ملوث ہیں، پولیس ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • لاہور کے ایک ہی علاقے میں ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • کراچی میں 9 ٹرک جلانے کے واقعات، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات درج، 19 ملزم گرفتار
  • لاہور: اے ایس ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھرتی کے امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ گرفتار
  • جعلی ویزوں  پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافر گرفتار