ابوظبی میں ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلے ہیرے کے چرچے کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں منعقد ہونے والی 10 کروڑ ڈالر مالیت کے دنیا کے نایاب ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلا ہیرا پیش کر دیا گیا۔
سدبیز کی نمائش میں پیش کیے گئے آٹھ ہیروں کا مجموعی وزن 700 قیراط سے زیادہ ہے۔ تاہم، جنوبی افریقا سے لایا گیا 10 قیراط کا نایاب نیلا ہیرا نمائش دیکھنے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جو کہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے اہم نیلا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔
سدبیز کے مطابق رواں برس مئی میں اس ہیرے کی 2 کروڑ ڈالر میں نیلامی متوقع ہے۔
کمپنی کے شمالی امریکا، یورب اور مشرقِ وسطیٰ میں جواہرات کے سربراہ کوئگ بروننگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس نمائش کے لیے ابو ظہبی کا انتخاب کرنے کی وجہ اس علاقے کے لوگوں کی ہیروں میں دلچسپی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
— فائل فوٹوسندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے رکھ سکتے ہیں مگر اسلحے کی نمائش نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی ۔
شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیگی رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب کو آئین پڑھنا چاہیے، وہ لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال بننے نہیں دیں گے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔