بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان 1993 کی فلم ’ڈر‘ کے بعد تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، تاہم 30 سال بعد سنی دیول نے صلح کا عندیہ دیا ہے اور شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پنک ولا کے ماسٹر کلاس انٹرویو میں سنی دیول سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ دو ہیرو پر مبنی فلم کرنا چاہیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کریں گے۔

A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

سنی دیول نے کہا، ’میں نے شاہ رخ کے ساتھ صرف ایک فلم کی ہے، تو ایک اور کی جاسکتی ہے۔ وہ ایک الگ دور تھا اور اب وقت بدل چکا ہے، اس لیے ضرور ممکن ہے‘۔

انہوں نے فلم انڈسٹری میں آنے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے ہدایتکاروں کو مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل ہوتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے، اور فلمیں ایسی نہیں بن رہیں جو اداکاروں کی شخصیت کو صحیح معنوں میں پیش کر سکیں۔

یاد رہے کہ فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کے منفی کردار کو سنی دیول کے مرکزی کردار سے زیادہ نمایاں کیا گیا تھا اور شائقین کی جانب سے بھی شاہ رُخ خان کو زیادہ پذیرائی ملی تھی جس کی وجہ سے سنی دیول ناخوش تھے۔

اس فلم کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان کئی سالوں تک کوئی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی اسکرین شیئر کی تاہم کئی مرتبہ انہیں مختلف میں ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کے سنی دیول کے ساتھ

پڑھیں:

فواد خان نئی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکار فواد خان فلم عبیر گلال کے ساتھ 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

اداکار نے 9 برس کے بعد واپسی کے ساتھ ہی اپنا معاوضہ 3 گنا بڑھا دیا یے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم عبیر گلال 9 مئی کو ریلیز ہو گی جس میں فواد خان اداکارہ وانی کپور کے ساتھ رومانوی کردار میں دکھائی دیں گے۔

بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کے ٹیزر کے بعد پہلا رومانوی گانا عشق خدایا بھی ریلیز ہو گیا ہے جسے اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے باوجود بالی ووڈ اسٹارز پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ایسے میں فواد خان کے فلم کے لیے وصول کیے جانے والے معاوضے سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے اپنی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بالی ووڈ میں 9 برس بعد واپسی کے ساتھ ہی اپنا معاوضہ 3 گنا بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان پاکستانی ڈراموں میں فی قسط 15 سے 20 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں جبکہ فلم کا معاوضہ عام طور پر 2 کروڑ روپے تک وصول کرتے رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فواد خان مبینہ طور پر عبیر گلال میں اپنے کردار کے لیے 50 سے 100 ملین یعنی 5 سے 10 کروڑ روپے بطور معاوضہ لے رہے ہیں، اس کے مقابلے میں ان کی ساتھی اداکارہ وانی کپور مبینہ طور پر اس فلم کے لیے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم عبیر گلال کی مرکزی کاسٹ کے معاوضے سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر فلم کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس کی تردید یا تصدیق کی ہے۔

عبیر گلال کی ہدایت کاری کے فرائض آرتی ایس بگدی نے انجام دیے ہیں اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پس منظر میں کی گئی ہے۔

یہ فلم 9 مئی 2025ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اس سے قبل فواد خان آخری بار 2016ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
  • آج کا دن بھی ان سیاہ دنوں کی طرح ایک اور دن ہے، ندیم قریشی
  • فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • پاکستان ایس سی او رکن ممالک کیساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے،عاطف اکرام شیخ
  • امن کی راکھ، محاصرہ، ہجرت، اور قوموں کی تقدیر
  • فواد خان نئی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
  • احفاظ الرحمن ایوارڈ اور میرا عہد
  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
  • گوگل کی جانب سے”ہیلپ می رائٹ” فیچر میں نئی زبانوں کی سپورٹ متعارف
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل