پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے دوران ایک اچھی خبر یہ ہے کہ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.
تاہم اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے جو کم ہوتے ہوتے 74.74 ڈالر سے کم ہو کر 60.12 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں فی لٹر پیٹرول کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔
قبل ازیں حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں تھی لیکن اس کے بدلے میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا وعدہ پورا کیا تھا۔اب چوں کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اس لیے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل ٹیکس عائد کرنے کا اپنا اختیار استعمال کرسکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل
پڑھیں:
عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔