راولپنڈی پہلی بار پی ایس ایل ایکس کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (PSL X) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز جمعہ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟
یہ پہلا موقع ہے جب یہ شہر پاکستان کے پریمیئر T20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،علی ظفر کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز پرفارم کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
اس ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے پیچھے فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر بھی لائیو پرفارم کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔
پی سی بی نے تمام میڈیا آؤٹ لیٹس سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام کوریج، ہیڈ لائنز اور بلیٹن میں سرکاری نام ’ HBL PSL X ‘ استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی ڈرامہ فلم سٹی کس شہر میں بننے جارہی ہے؟
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس اہم منصوبے کا حصہ بنی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ اور تفریحی صنعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کہانی سنانے والوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، جس کا باقاعدہ معاہدہ آئی پی ایس دبئی میں کیا گیا۔ یہ منصوبہ فلم اور ٹیلی ویژن کے لیے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مختص جگہ کی ترقی کے لیے ہے۔ یہ قدم پاکستان کی ڈرامہ صنعت کی ترقی اور بہتری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈی ایچ اے سٹی کراچی کا شکریہ کہ انہوں نے میرے وژن پر یقین کیا، آئیے ہم سب مل کر پاکستانی کہانی سنانے والوں کے لیے کچھ بڑا بنائیں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ اس منصوبے میں شامل افراد کے ساتھ ملاقات کرتی ہوئی نظر آ رہی تھیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر حمزہ امین بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اُشنا شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری