قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ۔
دستاویز کے مطابق ملکی قرض 51 ہزار، بیرونی قرض 24 ہزار ارب تک پہنچ گیا، دسمبر تا فروری تین ماہ میں قرضوں میں ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی
— فائل فوٹوغیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی۔
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو صبح 3 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی آج کی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا جائے گا۔
پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کے عملے نے ہوٹلوں میں گنجائش نہیں کہہ کر انہیں گھر جانے کا کہا ہے۔
پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر سے آنے والے مسافر سخت پریشان ہیں جبکہ پرواز منسوخ ہونے پر ایئرلائن مسافروں کو ہوٹل دینے کی پابند ہے۔
پرواز منسوخ کر دی گئی لیکن اگلی پرواز کب جائے گی، یہ نہیں بتایا جا رہا جبکہ مسافر رات 1 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود تھے، انہیں ناشتہ تک نہیں دیا گیا، کئی مسافروں کی دوحہ سے آگے کنکٹنگ فلائٹ بھی تھی، جو نکل گئی۔
ذرائع کے مطابق دوحہ جانے والی پرواز کے 325 مسافروں کو 2 گھنٹے طیارے میں بٹھانے کے بعد لاؤنج میں بھیجا گیا۔
پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی جبکہ دیگر فلائٹس کے مسافروں کو بھی روکا گیا۔
مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد اے ایس ایف کے عملے کو طلب کیا گیا۔
بورڈنگ روکنے پر مختلف پروازوں کے مسافروں کی آپس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔