کراچی میٹرک بورڈ میں غیر قانونی طور پر امتحانی مراکز تبدیل کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ ملازمین اور غیر متعلقہ افراد نے میٹرک بورڈ کے شیشے توڑ دیے، مظاہرین اپنی مرضی کے امتحانی مراکز کےلیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

ذرائع میٹرک بورڈ کے مطابق شیشے ٹوٹنے سے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو بھی زخمی ہوئے ہیں۔

میٹرک بورڈ ذرائع کے مطابق امتحانی مراکز تبدیل کرنے میں ملوث آفس اسسٹنٹ اور 3 کلرک کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹرولر میٹرک بورڈ کے احکامات کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈیپارٹمنٹ بند کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امتحانی مراکز میٹرک بورڈ کے مطابق

پڑھیں:

کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی:

کورنگی چمڑا چورنگی پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر 24 چمڑا چورنگی سوزوکی اسٹاپ کے قریب پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک  شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ شکیل احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ایسوسی ایٹ ڈگری؛ ششماہی امتحانی نظام مؤخر ہونے کا امکان
  • عازمین حج کو کل تک بذریعہ ایپ بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت
  • وزیرتعلیم کا امتحانی مراکز کا دورہ، بوٹی مافیا کا نیٹ ورک پکڑا گیا
  • آئینی بینچ کیلیے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • موسم میں پھر تبدیل، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی,کسانوں کو مختاط رہنے کی ہدایت
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
  • حکومت نے پی پی تحفظات پر کوئی مناسب جواب نہیں دیا، ذرائع
  • کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ