ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ جمعے سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے کراچی میں شیڈول پانچ میچز کا پہلا مقابلہ ہفتہ کو کرچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان طے ہے۔

اسٹیڈیم میں تزین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا،تماشائیوں کے لیے مختلف انکلوثرز میں نشستوں کی صفائی ستھرائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سیٹوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ واش رومز میں سہولیات ممکن بنانے کے ساتھ پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

میچز کے موقع پر کھانے پینے کے اسٹالز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، میچز کے دوران تماشائیوں اور تعینات عملے کوطبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے موبائل اسپتال قائم ہوگا۔ سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے تحت مختلف انکلوثرز میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ تعینات کیا جائے گا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عمارت میں اسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔مزید براں دوران میچ انکلوثرز میں ایمبولنسز بھی تیار رہیں گی۔

دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ سست روی کے ساتھ جاری ہے۔ تماشائیوں کی آمد کو ممکن بنانے کے لیے پرکشش انداز میں قرعہ اندازی کے ذریعے بیش قیمت انعامات دیے جائیں گےجن میں موٹر سائیکل اور موبائل ٹیلی فون بھی شامل ہوں گے۔

 ادھر پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی زیر نگرانی پچ پریکٹس اور میچز کے لیے پانچ دوستانہ پچز تیار کرلی گئی ہیں۔ قیاس ہے کہ بیٹنگ کے لیے ساز گار پچز پر چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگی۔

اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں کو پیڈسٹرین برج کے ساتھ نئے پارکنگ ایریا کی بھی سہولیات میسر ہوگی جبکہ تماشائی دونوں ڈیجیٹل اسکرینز سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح

کراچی:سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے “مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔
ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔
کراچی میں قائم 14 منزلوں پر مشتمل اس جدید اسپتال میں بچوں کے لیے دل کے آپریشن، ڈائیلاسز، یورولوجی اور دیگر پیچیدہ سرجری کی جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اسی طرح ماڈیولر آپریٹنگ تھیٹرز، ہائبرڈ کارڈیک کیتھ لیب اور جدید آئی سی یوز جیسی سہولیات کے ساتھ یہ اسپتال بچوں کو عالمی معیار کی نگہداشت فراہم کرے گا۔
ایس آئی یو ٹی کے بانی پروفیسر ادیب رضوی کے فلسفے کے مطابق اس اسپتال میں تمام طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔
ان کا ماننا ہے کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی طبقے کی میراث نہیں ہونی چاہیے،”مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” صرف ایک طبی ادارہ نہیں بلکہ یہ اس عزم کی علامت ہے کہ پاکستان کے ہر بچے کو معیاری اور مفت طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

ایس آئی یو ٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 80 ہزار سے ایک لاکھ بچے دل اور گردے کی پیدائشی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ بیماریاں نہ صرف جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں بلکہ بچوں کو معذوری کی طرف بھی لے جا سکتی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • شہباز حکومت کی پنشنرز پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں
  • میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے ؟ بڑا انکشاف
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل
  • پی ایس ایل میچز کے اوقات کار کیوں بدلے، کیا آئی پی ایل سے ڈر تھا؟
  • غزہ کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں
  • فلسطینیوں کی غزہ سے جبری ہجرت کی تیاریاں شروع
  • کراچی میٹرک امتحانات: غیر متعلقہ افراد امتحانی مرکز میں داخل، لیپ ٹاپ سے پرچے حل کیے جانے لگے
  • پی ایس ایل 2025، سکیورٹی پلان فائنل، اسٹیڈیم کے اطراف انٹیلی جنس آپریشنز کرنے کا فیصلہ