عشق نہ پوچھے ذات پات، رنگ نسل یا امیری غریبی اور ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں جہاں ایک گوری میم دیہاتی نوجوان سے شادی کرنے پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں کافی ہلچل ہے اور یہ بے نام سا گاؤں اب خبروں کی زینت بن چکا ہے۔

اس کی وجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پنپنے والی ایک لو اسٹوری ہے۔ جس میں رومیو دیہاتی نوجوان اور جولیٹ امریکی حسینہ ہے۔ 

جوڑے کی انسٹاگرام پر بات چیت کو صرف 14 ماہ ہی ہوئے ہیں جس کا آغاز صرف ایک میسیج Hi سے ہوا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Jaclyn Forero (@jaclyn.

forero)

اس مختصر عرصے کی گفتگو کے دوران جوڑے نے جان لیا وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔

بس پھر کیا تھا گوری میم نے امریکا سے پرواز بھری اور آندھرا پردیش کے گاؤں پہنچ گئیں اور شادی کا اعلان بھی کردیا۔ 

امریکی خاتون کا نام جیکولین فاریرو ہے اور پیسے کے اعتبار سے ایک فوٹوگرافر ہیں جب کہ بھارتی نوجوان کا نام چندن ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Jaclyn Forero (@jaclyn.forero)

جیکولین فاریرو نے بتایا کہ انسٹاگرام پر گفتگو کے دوران میں نے چندن سے اپنی والدہ کی گفتگو بھی کرائی تھی۔

امریکی خاتون نے مزید کہا کہ زندگی کے اتنے بڑے فیصلے پر اپنی والدہ کو اعتماد میں لیا ہے اور پھر شادی کرنے بھارت آئی ہوں۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسٹاگرام پر

پڑھیں:

امریکی امدادی پروگرامز میں تعطل سے 5 لاکھ بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

ایس ایڈ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد رونما ہونے والی صورتحال پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی امدادی پروگراموں میں کمی کے منصوبے پر عمل کرتے ہیں تو 2030 تک تقریباً ڈیڑھ ملین بچے ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو ایس ایڈ کے غیر ملکی پراجیکٹس کیوں بند ہوئے اور ان کا پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

محققین کا خیال ہے کہ اگر امریکی صدر کا ایڈز ریلیف کے لیے ہنگامی منصوبہ معطل ہو جاتا ہے یا صرف محدود، قلیل مدتی فنڈنگ ​​حاصل ہوتی ہےتو بھی10  لاکھ اضافی بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہو جائیں گے اور دہائی کے آخر تک تقریباً 5 لاکھ بچے ایڈز سے ہلاک ہو جائیں گے۔

محققین نے کہا کہ اس کے علاوہ بالغوں میں ایڈز سے ہونے والی اموات سے 2.8 ملین بچے یتیم ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں چائلڈ اینڈ فیملی سوشل ورک کی پروفیسر شریک لیڈ محقق لوسی کلور نے کہا ’پی ای پی ایف اے آر کے پروگراموں کے لیے مستحکم، طویل مدتی تعاون سے محروم ہونا، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کو ایڈز کو وبا کے تاریک دور دھکیلنے جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہنا  ہے کہ پروگراموں سے اچانک دستبرداری اور اس کی جگہ لینے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی کی عدم موجودگی میں ایڈز انفیکشنز اور قابل تدارک اموات اور  ایڈز سے یتیم ہونے والے بچوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا دھچکا جو 2 دہائیوں کی پیشرفت کو ختم کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 20 جنوری کو تمام غیر ملکی امداد کی فنڈنگ ​​کو روک دیا تھا جس کے بعد ہی محققین نے نوٹ کیا کہ اس بندش سے بہت سی خدمات میں خلل پڑا ہے یا معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ای پی ایف اے آر  کا ادارہ2003  میں صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں قائم کیا گیا تھا، اور یہ پروگرام ایڈز کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک سنگ بنیاد بن گیا ہے۔

محققین نے کہا کہ پی ای پی ایف اے آر نے 26 ملین سے زیادہ جانیں بچائی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ 7.8 ملین بچے ایڈز سے پاک پیدا ہوں۔ پروگرام فی الحال 20 ملین سے زیادہ لوگوں کو ایڈز کی روک تھام اور علاج کی خدمات کے ساتھ معاونت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افریقہ امریکا ایڈز پی ای پی ایف اے آر جارج ڈبلیو بش یو ایس ایڈ

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی ایک عالمی چیلنج،دنیا پاکستان سے بھرپور تعاون کرے، وزیرداخلہ کی امریکی وفد سے گفتگو
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • امریکی امدادی پروگرامز میں تعطل سے 5 لاکھ بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع، مریم نواز ترکیہ پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی، پاکستان کیلئے نیا چیلنج؟
  • امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا
  • ہالی ووڈ فلموں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں