آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، آسٹریلوی کھلاڑی پر بھاری جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔
آئی پی ایل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گلین میکسویل نے آرٹیکل 2.2 (جو کہ میدان میں لگی اشیاء کو میچ کے دوران نقصان پہنچانے سے تعلق رکھتا ہے) کی خلاف ورزی کا اعتراف اور میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔
منگل کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں پریانش آریا کی دھواں دار سینچری اور ششانک سنگھ اور مارکو جینسن کے بالترتیب 52 اور 34 رنز کی بدولت پنجاب کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 کا بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی اور بالآخر 18 رنز فتح سمیٹی۔
چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل دوسری ہی گیند پر رویچندرن اشون کا شکار بنے۔ رواں آئی پی ایل میں میکسویل پنجاب کنگز کی جانب سے 4 میں سے 3 میچز کھیل چکے ہیں لیکن بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دِکھا سکے ہیں۔ البتہ، انہوں نے بولنگ میں تین اہم وکٹیں حاصل کی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل
پڑھیں:
دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے رکن یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دبنے لگی۔
گزشتہ روز حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تاہم اسکے باوجود خراب قسمت کے چلتے 2 اوور قبل ہی میچ میں شکست کھاگئے۔
ابتک پنجاب کنگز کی ٹیم نے آئی پی ایل میں اپنے 5 میچز میں 2 شکستوں کا منہ دیکھ لیا جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انہیں کوالیفائرز تک پہنچنے کیلئے مزید 4 میچز میں فتح درکار ہے۔
مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا"
ادھر پنجاب کنگز کے فینز یوزویندر چہل کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں انکی کارکردگی نہایتی خراب رہی ہے، دھناشری سے طلاق کے بعد کرکٹر کی پرفارمنس میں خاطر خواہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چہل-دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
دوسری جانب بھارتی کرکٹر اپنی سابقہ اہلیہ دھناشری سے طلاق کے بعد مسلسل اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ نظر آہے ہیں، گزشتہ روز بھی مہوش انکا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں تاہم فرنچائز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
A post shared by Mahvash (@rj.mahvash)