صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان سمیت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
ٹرمپ ٹیرفس کا بھونچال؛امریکہ اور دنیا کی سٹاک مارکیٹس ڈاؤن، امریکی معیشت لرز گئی
وزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور انکو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی، پیداواری لاگت کم ہونے سے اضافی پیداوار اور نتیجتاً برآمدات میں اضافہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی.
سندھ میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون ؛ ڈمپر سمیت 40 سے زائد گاڑیاں ضبط
شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا. انہوں نےکہاکہ شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں، جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشاء اللہ جلد ممکن ہوگا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں.
آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات؛ کاروباری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے. شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے، امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا اعلی سطح وفد بھیجا جائے گا، وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان شامل ہونگے. انہوں نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں.
پاکستان سپر لیگ 2025 ؛ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی
اجلاس میں شرکاء نے پاکستان کی معیشت کی ترقی بالخصوص برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں. شرکاء نے وزیرِ اعظم کو حکومت کی جانب سے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی پر خراج تحسین پیش کیا. شرکاء نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی منرل انویسٹمنٹ فورم کی خصوصی پزیرائی کی اور اسے پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا.
شرکاء نے حکومتی پالیسی سازی کو خام مال کی بجائے ویلیو ایڈیشن اور تیار مصنوعات کی برآمد پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دی. شرکاء نے سامان کی صنعتوں سے بندرگاہوں تک ترسیل کیلئے مواصلاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ملکی افرادی قوت کو فراہم کردہ ہنر کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے پاکستانی اشیاء کی تشہیر میں بہتری، ایکسپورٹ پروموشنل کونسلز کے قیام، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی علاقوں میں سہولیات کی مزید بہتری کی تجاویز پیش کیں.
شرکاء نے قابل برآمد مصنوعات اور انکے خام مال کے حصول سے تیاری کے مراحل کے حوالے سے جامع تحقیق کی تجویز پیش کی جس سے پاکستانی صنعتکاروں کو عالمی منڈی میں مسابقت اور برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی. مزید برآں شرکاء نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی برآمدات میں سہولت کیلئے اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کیں.
شرکاء نے امریکہ کی جانب سے حالیہ ٹیرف کے نفاذ کے معاملے پر مزاکرات کیلئے پاکستان کے اعلی سطح وفد بھیجنے کے فیصلے کی تعریف کی. شرکاء نے کونسل میں ہر شعبے سے نمائندگی اور جامعیت کو سراہا.
وزیرِ اعظم کی حکومتی معاشی ٹیم کو کونسل ارکان کی تجاویز کے حوالے سے ایک قابل عمل ایکشن پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے تحت مختلف شعبہ جات کی علیحدہ علیحدہ ذیلی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت جو ان شعبوں کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے پیش کریں گی.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اقتصادی مشاورتی کونسل برآمدات میں کے حوالے سے شہباز شریف میں اضافہ کی تجاویز نے کہا کہ انہوں نے شرکاء نے پیش کی
پڑھیں:
انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کے لیے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک آگاہی اور کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 21 سے 27 اپریل کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مزکورہ مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس ملک گیر مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن 28 سے 30 اپریل کو مکمل کر لی جائے گی.
ملک میں گزشتہ انسداد پولیو مہمات کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 فروری 2025 سے اب تک ملک میں ایک بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ انسداد پولیو مہمات کی کولڈ چین ٹریکنگ کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کی پولیو کیلئے خصوصی نمائندہ عائشہ رضا فاروق، صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں و شراکت داروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں، یقینی بنایا جائے کہ 21 اپریل سے انسداد پولیو کی شروع ہونے والی مہم میں پانچ برس سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک اس کی آگاہی اوت کمیونٹی موبلائیزہشن یقینی بنائی جائے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں شریک ورکرز مشکل حالات کے باوجود اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔