UrduPoint:
2025-04-30@17:36:38 GMT

9 مئی: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پرسماعت

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

9 مئی: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پرسماعت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو جیل سے انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وکلا کا موقف تھا کہ عبوری ضمانت کی سماعت کیلیے ملزم کی حاضری ضروری ہے شاہ محمود قریشی نے گرفتاری سے پہلے سے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گرفتاری کے بعد عبوری ضمانت بحال ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل سماعت کی.

عدالت نے پولیس مقدمات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے شاہ محمود قریشی نے۔

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ شاہ محمود قریشی پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع

— فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کردی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع کردی۔

دورانِ سماعت عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیر افضل مروت اور شہریار آفریدی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی۔

عدالت نے شہریار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ عمر ایوب کو شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سیکریٹریٹ، ترنول، کوہسار، شہزاد ٹاؤن و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع
  • پشاور ہائی کورٹ عدالت نے اعظم سواتی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع
  • ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • صنم جاوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا، گرفتاری کے دوران تشدد کی اطلاعات، تصاویر جاری
  • بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • چھبیس نومبر احتجاج پر درج 2مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع
  • 26 نومبر احتجاج پر درج 2 مقدمات  میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
  • زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں: جج
  • ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں توسیع