پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاو زلمی نے پی ایس ایل X کے لیے سپر اسٹار ماہرہ خان کو ایمبیسڈر مقرر کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟
معروف اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی شارٹ فلم اور اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل X کا آغاز 11 اپریل کو ہونے جارہا ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، پشاور زلمی نے اس کی مناسبت سے تیار کی گئی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا ہے۔
’زلمی ایکس لگیسی‘ کے ٹریلر میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ صائم ایوب اور اداکارہ ماہرہ خان کو دکھایا گیا ہے۔ جبکہ شارٹ فلم کے ساونڈ ٹریک کے لیے آئمہ بیگ، التمش سیور، بلال آواز، مصطفیٰ کمال اور واجد لائق کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے
یاد رہے پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا، جبکہ فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایمبیسڈر مقرر پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل سپر اسٹار ماہرہ خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمبیسڈر مقرر پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل سپر اسٹار ماہرہ خان وی نیوز پشاور زلمی پی ایس ایل ماہرہ خان
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔
تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں ابتدائی کچھ میچز میں باہر بیٹھے رہنا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کو اپنا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلنا ہے، یہ میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔