بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر ۔ فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو قومی مفاد میں بات کرنے کی اجازت ہے، اعظم سواتی یا کسی اور کو سیکیورٹی ایشو پر بات کرنے کی اجازت ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کا تاثر اب بالکل ختم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے اوورسیز پاکستانی اگر کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی کوشش ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سب کا حق ہے۔ جیل حکام کبھی کسی کو ملنے دیتے ہیں کبھی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر بانی پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔