بلوچستان کا پُرامن حل چاہتے ہیں، نواز شریف نے اختر مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں امن ہو، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ اخترمینگل سے بات کی جائے۔
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو کردار ادا کرنے اور بلوچستان کے اسٹیک ہولڈرز بشمول اختر مینگل سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے، نواز شریف چائتے ہیں بلوچستان میں امن ہو، ملاقات میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بلوچستان میں مسائل کا سیاسی حل تلاش کیا جائے اور جتنی بھی جمہیوریت پسند قوتیں ہیں ان سے بات کی جائے اور ان مسائل سے نکلنے کی کوئی راہ اختیار کی جائے۔
ماہ رنگ بلوچ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ اس حوالے سے تو بات نہیں ہوئی تاہم یہ ضرور فیصلہ ہوا ہے کہ اختر مینگل سے رابطہ کیا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا پُرامن حل تلاش کیا جائے اور وہاں لوگوں کے جو مطالبات ہیں انہیں سنا اور پورا کیا جائے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نواز شریف سے ملاقات میں بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں کے سلگتے ہوئے مسائل کو اجاگر کیا ہے، لااینڈ آرڈر اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہوئی، صوبے کی پسماندگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
سعد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میاں نواز شریف سے بطور سینیئر سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم کے طور پر صوبے کی بحراتی کیفیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے، نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بات غور سے سنی اور اس پر مشاورت بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور ان کی پارٹی قیادت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بلوچستان کے امن و استحکام، جمہوری رویوں کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا پُرامن حل تلاش کیا جائے اور وہاں لوگوں کے جو مطالبات ہیں انہیں سنا اور پورا کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ ہے کہ بلوچستان نواز شریف نے بلوچستان کے جائے اور کیا جائے
پڑھیں:
بلوچستان کے وزرا کی اختر مینگل کے بیانات کی مذمت، دہشتگردوں کی ’’بی‘‘ ٹیم قرار دیدیا
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹی، انہوں نے اختر مینگل پر الزام لگایا کہ وہ خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے اختر مینگل کے بیانات کی مذمت کردی۔ رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کا کہنا ہے اختر مینگل کی پیپلزپارٹی پر تنقید کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے اختر مینگل کو دہشتگردوں کی ”بی ٹیم“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں موجود دیگر خواتین کے لیے آواز نہیں اٹھاتے، صرف مخصوص ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔
صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹی، انہوں نے اختر مینگل پر الزام لگایا کہ وہ خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اختر مینگل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء اور جمہوریت کے استحکام کے لیے شہدا کی قربانی دی جبکہ اختر مینگل صرف بزدلانہ سیاست کر رہے ہیں۔