پی ایس ایل؛ ایکسپریس نیوز نے یونس خان کی خدمات حاصل کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ایکسپریس نیوز نے سابق کپتان یونس خان کی خدمات حاصل کرلیں۔
سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے پی ایس ایل کے دوران ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی تجزیہ کار کے طور پر ٹورنامنٹ کے دوران میچز پر تبصرے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق اہم نشاندہی کریں گے۔
یونس خان نے ایکسپریس نیوز کے دفتر آکر معاہدے پر دستخط کیے، جہاں ادارے کے اعلیٰ عہدیداروں نے انکا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ سابق کپتان ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ بطور بیٹنگ کوچ منسلک رہے چکے ہیں جبکہ اسکے علاوہ اپنے بےلاگ رائے کیلئے جانے جاتے ہیں۔
لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے 118 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 25 ٹی20 انٹرنیشنلز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔
شائقین کا ردعمل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یونس خان کی اس نئی ذمہ داری پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسپریس نیوز یونس خان
پڑھیں:
شہریوں کیلئے اہم خبر، نادرا نےعوامی سہولیات بند کر دیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے ملک بھر میں پوسٹ آفشز میں شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا, یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر کے جنرل پوسٹ آفسز ( جی پی اوز) میں شناختی کارڈ سے متعلق خدمات فراہم کرنے والی سہولت کو بند کردیا۔
نادرا نے تین سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا، جس میں قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس اپ ڈیٹ اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلیوں سمیت دیگر سہولتیں شامل تھیں۔
اس مقصد کے لئےنادرا نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ 10 سالہ معاہدے کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کے جی پی اوز میں مخصوص کاؤنٹرز قائم کیے تھے۔
خدمات کی فراہمی اور نادرا کے مرکزی سروس سینٹرز میں رش کو کامیابی سے کم کرنے کے باوجود، یہ اقدام قابل ذکر توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، عہدیداروں نے پروگرام کی محدود رسائی کی وجہ ناکافی عوامی بیداری کو قرار دیا۔
سروس کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریباً 83 کاؤنٹرز متاثر ہوئے ہیں۔