مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کیخلاف مافیا سرگرم ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے۔
بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مافیا وزیرِ اعلیٰ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کا واضح مؤقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے۔
تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ایسے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، مجوزہ ترامیم کا مقصد شعبۂ معدنیات کو مضبوط اور منافع بخش بنانا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ترامیم پر اسمبلی میں اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔