پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
اس دوران پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔