Jang News:
2025-04-13@15:33:42 GMT

مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم سرد

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم سرد

فائل فوٹو

مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

بنوں اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن  میں 45، ملتان41، لاہور 39، پشاور 36، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ژالہ باری

پڑھیں:

کراچی میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 4 سالہ عفان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا
  • کراچی میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم سہانا ہوگیا
  • پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا
  • لاہور: صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار
  • لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا
  • اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش