ارمغان کے والد کے وکیل کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے وکیل خرم عباس نے دھمکیاں ملنے پر بار کونسل، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواستیں جمع کرادیں۔
خرم عباس اعوان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ارمغان و کامران قریشی کے اثاثہ جات سے متعلق رابطہ کیا ہے۔ ایف آئی اے اہلکار کے طور پر تعارف کرانے والے کا نام شاہد ہے۔ مجھ سے فون پر رابطہ کر کے تفتیش کے لئے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں وکیل ہوں تو دھمکی دی کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ خرم عباس نے بتایا کہ کامران قریشی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی لیکن انتہائی سیکیورٹی میں ملاقات کرائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور بار کونسل، آئی جی سمیت دیگر کو شکایت کردی ہے۔ خرم عباس اعوان نے کہا کہ قانون کے دائرے میں اپنا کام کررہا ہوں جس سے مجھے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ارمغان کے حوالے سے پوچھے گئے جواب میں ان کا کہنا تھا وہ دماغی مریض ہے اور پولیس کسڈی میں جو بھی باتیں یا بیان اس نے دیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے: علامہ راجہ ناصر عباس
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس — فائل فوٹوسربراہِ مجلسِ وحدتِ مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے پہلے بھی انتظار کرواتے رہے اب بھی کروا رہے ہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے ہیں۔
سربراہ مجلسِ وحدتِ مسلمین نے کہا کہ اگر مجھے جیل میں ڈالا گیا تو کسی عدالت میں نہیں جاؤں گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جیل سے باہر رہنے سے بہتر ہے جیل میں ہی رہا جائے۔