Islam Times:
2025-04-13@15:37:47 GMT

مجلس وحدت مسلمین کرم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: پارٹی پروگرام سے مقررین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، دیگر ایجنسیوں کی نسبت کرم میں برقرار عزت اور وقار کا اصل سبب ہمارے شہداء ہیں۔ جنہوں نے اپنے پاک خون سے علاقے کو غسل دیکر برائیوں اور بے شرمیوں سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے احسان کو کبھی بھی فراموش نہ کیا جائے۔ شہداء کے بچوں کو اپنے بچوں سے زیادہ توقیر و احترام دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی

مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے زیراہتمام شلوزان ہاوس پاراچنار میں حالیہ شہداء کی یاد میں عید ملن پارٹی کا نعقاد ہوا، جس میں کرم بھر کی مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظمیوں کے نمائندگان سمیت انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے رہنماؤں اور اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پارٹی پروگرام سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر علامہ سید معین الحسینی، نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحریک حسینی کے صدر حاجی یونس علی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید تجمل الحسینی، منیجر محمد حبیب، انوریہ فیڈریشن کے رہنماء مولانا سید مفید حسین میاں، چیئرمین مولانا سید صداقت گل میاں، تحریک حسینی کے نائب صدر علامہ سید امین شاہ حسینی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، دیگر ایجنسیوں کی نسبت کرم میں برقرار عزت اور وقار کا اصل سبب ہمارے شہداء ہیں۔ جنہوں نے اپنے پاک خون سے علاقے کو غسل دیکر برائیوں اور بے شرمیوں سے بچالیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے احسان کو کبھی بھی فراموش نہ کیا جائے۔ شہداء کے بچوں کو اپنے بچوں سے زیادہ توقیر و احترام دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے جوانوں سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے علاقہ ترقی کرسکتا ہے، جبکہ اسکا منفی استعمال علاقے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرسکتا ہے۔ لہذا اسکا محتاط استعمال کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو ظہرانہ دے کر پذیرائی کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہداء کے

پڑھیں:

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے

مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے، کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
  • جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی، پانی کا بطور ہتھیار استعمال!
  • میر واعظ عمر فاروق کی رہائشگاہ سیل کرنے پر متحدہ مجلس علماء کا اظہار مذمت
  • مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • مجلس وحدت مسلمین کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں یوم احتجاج
  • پاکستان کے علماء کرام نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جہاد کا اعلان کردیا، شاداب نقشبندی
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے