پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس عمر میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، رنچھور لائنز کراچی سے حاصل کی۔
تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی وژن کےلیے بھی لکھا اور مختلف اخبارات میں کالم بھی تحریر کیے۔
انہوں نے اپنے ڈراما سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔
تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ان کا شمار
اس دور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔
انہیں 2012 میں ستارہِ امتیاز برائے سائنسی خدمات سے نوازا گیا جبکہ 2006 میں 13واں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈراما سیریل بھی دیا گیا۔
پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، وہ پیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے۔
وقار مہدی کا مزید کہنا ہے کہ تاج حیدر کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے تاج حیدر
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔