ماں بننے کی خوشی میں رکھی گئی تقریب میں دانیہ شاہ اپنے شوہر شہزاد حکیم سے کسی بات پر سخت ناراض ہوگئی تھیں جس کی وجہ اب سامنے آگئی۔

معروف میزبان عامر لیاقت کی پُراسرار موت کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم نامی شخص سے شادی کی تھی۔

جس سے دانیہ شاہ کے یہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس خوشی میں جوڑے نے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب بھی رکھی۔

تاہم یہ تقریب بہت خوشگوار ثابت نہیں ہوئی جس پر دانیہ شاہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے گاڑی کا جھوٹا اعلان کرکے گمراہ کیا۔ شوہر نے اب تک بچہ ہونے پر کوئی تحفہ نہیں دیا۔

دانیہ شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ تقریب میرے بیٹے کی تھی لیکن اس میں میرے شوہر اپنی پہلی بیوی سے ہونے والی اولادوں کو بھی لے آئے۔

دانیہ شاہ نے کہا کہ شوہر نے اپنی ان اولادوں کی شادیوں کا اعلان بھی میرے بیٹے کی تقریب میں کر کے سارا ماحول خراب کر دیا۔

دانیہ شاہ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ شوہر شہزاد حکیم نے تقریب میں میرے بچے کے نام کا اعلان تک بھی نہیں کیا جو ہم نے پہلی بار منظر عام پر لانا تھا۔

دانیہ شاہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام دیان رکھا ہے۔

دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم بیٹے کی

پڑھیں:

جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر  جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس دیے ہیں۔

قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا 

وکیل ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ  نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آج سماعت کی اور 8 صفحات کا آرڈر بھی کر دیا ہے، قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر  نے کہا کہ وہ آرڈر کیسے پاس کر سکتے ہیں اُن کے پاس تو کیس ہی نہیں؟

قائم مقام چیف جسٹس  نے ریمارکس دیے کہ اس پر آرٹیکل لکھیں گے اور نجی ٹی وی پر رات کو آرٹیکل خبر میں پڑھا جائے گا، پٹیشن میرے پاس ڈویژن بنچ میں کلب ہے، توہینِ عدالت نوٹس معطل کیا ہوا ہے۔

قائمقام چیف جسٹس  نے کہا کہ (جسٹس بابر ستار کا) آج کا 8 صفحوں کا آرڈر بھی معطل کر رہے ہیں،  عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کرکے بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا
  • خوش رہنے والے لوگوں میں ایشیا کے باشندے سرفہرست، خوشی کا راز کیا ہے؟
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • کراچی، غازی گوٹھ میں صدوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
  • اصلی نام کیا ہے، اپنے فلمی نام سے خوش کیوں نہیں؛ جگن کاظم نے بتادیا
  • میرے لیے عہدے اہمیت کے حامل نہیں صرف پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، عالیہ حمزہ
  • جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ
  • توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ