متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہری 5 سالہ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

منگل کے روز گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفیر حمد عبید العابی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے درپیس مسائل پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن فیملی ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شہری اب 5 سالہ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔

حمد عبید العابی نے اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی میں واقع متحدہ عرب امارات کے ویزا سینٹر کے دورے کی دعوت بھی دی اور گورنر کے اعلان کردہ اقدامات میں تعاون کا اظہار بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیرHamad Obaid Al Zabi نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔ صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے… pic.

twitter.com/tuKgGCMPxQ

— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 8, 2025

یو اے ای کے سفیر کے اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اس وقت پاکستان کے شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای ویزا: جنوری 2025 میں پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے؟

وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 5 سالہ ویزا پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کو واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ، اگر کوئی جائیداد ہے تو اس کے ثبوت اور 3 ہزار اماراتی درہم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں یو اے ای کے ویزے کے حصول کے لیے پاکستانی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس کی وجہ جعلی دستاویزات، ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود وہی ٹھہرنا اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟

ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یہ معاملات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سامنے اٹھائے گئے تھے، جس کے باعث یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان حمد عبید العابی کامران ٹیسوری گورنر سندھ متحدہ عرب امارات ویزا یو اے ای یو اے ای سفیر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان حمد عبید العابی کامران ٹیسوری گورنر سندھ متحدہ عرب امارات ویزا یو اے ای یو اے ای سفیر متحدہ عرب امارات کے سفیر پاکستانی شہریوں یو اے ای ویزے کے کے لیے

پڑھیں:

مائیک ہکابی امریکی سفیر برائے اسرائیل نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن مائیک ہکابی کی بطور امریکی سفیر برائے اسرائیل کے لیے نامزدگی کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے مائیک ہکابی کی بطور سفیر توثیق کردی ہے۔

مائیک ہکابی کے حق میں 53 اور مخالفت میں 46 ووٹ آئے۔

اسرائیل نواز مائیک ہکابی ریاست آرکنسان کے سابق گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

مائیک ہکابی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے قیام کے سخت حامی رہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں یواے ای اور پاکستان کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر سے تجاوز
  •  حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 زائرین کی آج دہلی روانگی 
  • کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دیدی
  • جج کے خواہشمند ہزاروں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
  • کم قیمت ٹکٹ ! ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
  • نیوزی لینڈ غیر ملکی ورکرز کو فاسٹ ٹریک ویزے جاری کرے گا
  • مائیک ہکابی امریکی سفیر برائے اسرائیل نامزد
  • یو اے ای کا 5 سالہ ملٹی پل انٹری ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
  • اسرائیل مخالف سوشل میڈیا صارفین امریکی ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے