ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دریں اثنا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق لیوی اہلکاروں کی موبائل گزرتے ہی دھماکا ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نائب تحصیل دار دھماکا ہوا کی گاڑی

پڑھیں:

مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

ویب ڈیسک:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سےملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی، جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی، مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب

مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • اس کا حل کیا ہے؟
  • ڈی پی او شانگلہ سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟جانیں
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • امریکی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں میں مال گاڑیاں سے لاکھوں ڈالر کے جوتے چوری