چین واضح حکمت عملی کے ساتھ امریکی ٹیرف غنڈہ گردی کا جواب دے رہا ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
چین واضح حکمت عملی کے ساتھ امریکی ٹیرف غنڈہ گردی کا جواب دے رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : امریکا نے چین پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر چین نے 8 اپریل تک امریکا پر عائد 34 فیصد محصولات منسوخ نہ کیے تو وہ 9 تاریخ سے چینی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
حقائق واضح ہیں کہ امریکہ نے پہلے چین کے خلاف بھاری محصولات کا جبری سلسلہ شروع کیا ہے اور چین کے جائز جوابی اقدامات بعد میں سامنے آئے ۔
چین نے واضح کیا ہےکہ اگر امریکہ ضد پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرےگا۔
امریکہ کی جانب سے “ٹیرف وار” گزشتہ دہائیوں کے گلوبلائزیشن کے عمل کو الٹنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ امریکہ کی بالادستی کو برقرار رکھا جا سکے اور دنیا سے مسلسل “خون چوسنا” جاری رکھا جائے۔ تاہم، امریکہ نے ایک بار پھر غلط اندازہ لگایا ہے –
جب سے امریکہ نے 2018 میں چین کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی ، چین کی بیرونی تجارت کا “دوستوں کا دائرہ” بڑا ہوتا گیا ہے: بی آر آئی کے شراکت دار ممالک کو چین کی برآمدات کا تناسب 38.
اس کے برعکس امریکہ کی جانب سے ٹیرف بلیک میلنگ میں اضافہ خود کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ جارج ڈبلیو بش فاؤنڈیشن آن یو ایس چائنا ریلیشنز کے صدر فینگ ڈاوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “ریسیپروکل محصولات” کی پالیسی امریکہ میں افراط زر بہت زیادہ بڑھائے گی،اور بالآخر بے روزگاری کا باعث بنے گی، اور ڈالر کی قدر میں کمی کا سبب بھی بنے گی، جو ” جدید امریکی تاریخ میں انتہائی نایاب غلط معاشی پالیسی ثابت ہوگی “۔
ییل یونیورسٹی کے ماہر معاشیات اسٹیفن روچ کا کہنا ہے کہ امریکہ اب مسئلے کے حل کے بجائے خود مسئلے کا سبب ہے۔
چاہے امریکہ کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ڈالتا ہو، چین کے پاس ایک واضح منصوبہ ہے یعنی اپنے معاملات احسن انداز میں انجام دینے پر توجہ مرکوز کرنا اور اعلی ٰ معیار کے کھلے پن کو مسلسل فروغ دینا ہے۔ اگر امریکہ اپنے محصولات کے اقدامات میں اضافہ کرتا ہے، تو چین یقیناً ضروری جوابی اقدامات اٹھائےگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ کا یوٹرن: الیکٹرانکس پر 145 فیصد چینی ٹیرف ختم، صارفین کو ریلیف
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے چین سے درآمد کی جانے والی متعدد الیکٹرانک اشیاء کو نئے بھاری ٹیرف سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ ان اشیاء میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز، اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔
یہ اعلان امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جمعہ کی رات جاری ایک نوٹس میں کیا گیا۔ استثنیٰ اُن اشیاء کو دیا گیا ہے جن پر 145 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہونا تھا، جو ٹرمپ کی چین کے خلاف ’ریسی پروکل‘ تجارتی پالیسی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی متعدد اشیاء پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کیا تھا، جو پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔ یہ اضافی ٹیرف چین پر فینٹانائل جیسی منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر عائد کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف لگانے کا مقصد امریکی صنعت کو واپس لانا ہے، لیکن جن اشیاء کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ان کی مقامی پیداوار شروع کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔