سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں اپنی حکومت کے آغاز میں ہی غریب افراد کے لیے 50 لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا نام دیا تھا، مذکورہ اسکیم کے لیے ابتدائی سال میں 5 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ نے پہلے ہی سال میں اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دیدی تھی۔

تاہم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذکورہ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا۔

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس اسکیم کے تحت اب تک کتنے گھر بن چکے ہیں اور کتنے گھروں کی تعمیر جاری ہے؟ اور وہ کب تک مکمل ہو جائے گی؟

یہ بھی پڑھیں:نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے فلیٹس کو فروخت کرنے کا منصوبہ، شہریوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوح کر لیا’

وزارت کیبنٹ ڈویژن کے مطابق اس وقت تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 62 ہزار 816 مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، ان میں سے 59 ہزار 368 مکانات لوگوں کو دیے جاچکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 507 مکانات کی تعمیر اس وقت بھی ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر سے ایک لاکھ 25 ہزار 200 افراد نے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اس اسکیم کے تحت مکان بنانے کے لیے 514 ارب روپے قرض کی درخواست کی تھی جن میں 236 ارب روپے کی قرض کی منظوری ہوئی تھی اور 120 ارب روپے ادا بھی کیے گئے تھے۔

اس رقم سے 31 ہزار 391 مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخوت فاؤنڈیشن نے 27 ہزار 861 گھروں کی تعمیر جبکہ 3 ہزار 564 گھروں کی تعمیر ’میرا پاکستان، میرا گھر اسکیم‘ کے تحت مکمل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ہر ایک کا اپنا گھر، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

مجموعی طور پر 62 ہزار 816 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، ایل ڈی اے لاہور کے 4 ہزار، فراش ٹاؤن اسلام آباد کے 2 ہزار، رائیونڈ، سرگودھا، چنیوٹ کے 839 گھروں کی بیلیٹنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کے مطابق اس وقت بھی ملک کے مختلف حصوں میں 47 ہزار 428 مکانات کی تعمیر جاری ہے، اسلام آباد میں 26 ہزار 716، پنجاب کے 18 ہزار 194، خیبر پختونخوا ایک ہزار 204 جبکہ آزاد کشمیر کے ایک ہزار 314 گھروں کی تعمیر جاری ہے، پرائیویٹ زمین پر 10 ہزار 634 گھروں کی تعمیر کے لیے رقم بینکوں سے جاری بھی کی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کیبنٹ ڈویژن مسلم لیگ مکانات نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کیبنٹ ڈویژن مسلم لیگ مکانات نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم مکانات کی تعمیر اس اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر ارب روپے جاری ہے کے لیے

پڑھیں:

گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائیں اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں، پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ ہونے چاہییں، آج اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی صورت قبول نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں اُن سب کو بانی کے نام پر ووٹ ملے ہیں،  پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنائیں پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا راستہ روکوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • مودی سرکار کی پشت پناہی سے منی پور میں عسکریت پسندوں کا راج قائم
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز